Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ  میں پرچم کشائی کی تقریب؛  قوم کو زبردست خراجِ تحسین

Share It:



بیجنگ:

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔

تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔

پیغامات میں 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح  مارکۂ حق  پر بھی قوم کو مبارکباد دی گئی۔ ان پیغامات میں قومی اتحاد، استقامت اور نظریاتی وابستگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے عزم کو دہرایا گیا۔

بلال محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور مارکۂ حق میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کو قوم اور افواج پاکستان کی جرات، ثابت قدمی اور صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کو مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی قومی ترقی اور عوامی روابط کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

تقریب میں قومی نغمے پیش کیے گئے اور مارکۂ حق کی جھلکیوں پر مبنی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول