Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور  بڑی خوشخبری، شرحِ سود سنگل ڈیجٹ پر آگئی 

Share It:


حکومت کی سنجیدہ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہونے والی تازہ ٹی بل نیلامی میں شرحِ سود 10 فیصد سے بھی نیچے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریکارڈ 22 فیصد تک پہنچنے والا پالیسی ریٹ 2سال کے اندر اندر 10 فیصد سے نیچے آ گیا۔

مالیاتی کمپنی ٹاپ لائن کے مطابق ایک ماہ کے ٹی بل یعنی حکومتی قرض کیلئے بولیوں پر شرحِ منافع 9.89 فیصد رہی جو پچھلی بار کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔ تین ماہ کے ٹی بل پر منافع کی شرح 9.89 فیصد رہی جس میں 0.25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

چھ ماہ کے ٹی بل پر شرح 9.94 فیصد رہی، یعنی یہاں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی واضح علامت ہے کہ مقامی سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے مستقبل کو زیادہ محفوظ اور بہتر سمجھ رہے ہیں۔

حکومت اور اسٹیٹ بینک نے گذشتہ چند برسوں میں سخت مالی اور معاشی نظم و ضبط اپنایا ہے۔شرحِ سود میں یہ کمی عوام کے لیے بھی سود مند ثابت ہو گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول