Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج بھی ریکارڈ قائم؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل کو) بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں کاروبار کا آغاز 687 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 617 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ پر تیزی کا غلبہ رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 915 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 47 ہزار 845 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان رہا تھا اور انڈیکس تاریخ ساز تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور پانچوں کاروباری دنوں میں بازارِ حصص میں انڈیکس نے بلندی کے نئے ریکارڈ رقم کیے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول