Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شاندار تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازار حصص میں 624 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 521 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے بعد بھی سودوں کی خرید و فروخت  کا رجحان جاری رہا اور 841 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 737 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ شیئرز کی خرید و فروخت کی اور  1495 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس پیر کے روز ایک لاکھ 73 ہزار 896 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

آج مسلسل دوسرے روز بازار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پی ایس ایکس کے نئے ریکارڈ کے ساتھ  ہوا تھا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان اسی طرح جاری رہا تو اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کے مزید ریکارڈز قائم ہوں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول