Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار، آپریشن چلانا مشکل ہوگیا

Share It:



لاہور:

پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کے باعث ریلوے کا آپریشن چلانا مشکل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ریلوے ٹریک کی رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی، ریلوے انتظامیہ کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے آپریشن چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، بوگیوں کی کمی تو تھی ہی جو بوگیاں چل رہی ہیں ان کی بھی دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس تک دستیاب نہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں، مقامی کنٹریکٹرز نے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے اسپیئر پارٹس اور دیگر میٹریل کی سپلائی بند کر دی ہے۔

ریلوے ورکشاپ میں درجنوں کوچیں اسپیئر پارٹس نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی ہیں اگر صورتحال یہی رہی اور بروقت فنڈز کی فراہمی نہ ہوئی تو ریلوے آپریشن شدید متاثر ہو جائے گا، صرف لاہور ڈویژن میں 29 اکانومی اور 34 ائیر کنڈیشنڈ کوچوں کی کمی ہے۔

وفاقی حکومت سے ساڑھے 22 ارب روپے کا بجٹ ریلوے کو ملا ہے جبکہ ضرورت سو ارب روپے سے زائد کی ہے، ریلوے ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ہی ٹرین حادثات اور پٹریوں سے اترنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔

جب اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں آپریشن کو بخوبی انداز میں چلایا جا رہا ہے اور ہر اہم پرزہ متعلقہ سیکشنز کو فراہم کیا جا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول