Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں بھی سُپر فلو موجود، طبی ماہرین نے خبردار کردیا

Share It:


پاکستان میں بھی انفلوئنزا وائرس کی ایسی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جسے سپر فلو کہا جاتا ہے۔

یہ وائرس انفلوئنزا A(H3N2) کی ایک نئی ذیلی قسم (sub-clade K) سے منسوب ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ عالمی سطح پر انفلوئنزا A(H3N2) وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے کچھ ممالک میں تیزی سے انفلوئنزا کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ اس نئی ذیلی قسم کو عوامی میڈیا میں “سپر فلو” کہا جا رہا ہے۔

پاکستان میں بھی یہی وائرس پایا گیا ہے اور دستیاب اطلاعات کے مطابق تقریباً 60 فیصد نمونوں میں ذیلی گروپ ‘Sub-clade K’ کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔

یہ کوئی نئی وبا نہیں ہے بلکہ انفلوئنزا وائرس کا ارتقا ہے، یعنی ہر سال پھیلنے والے فلو وائرس کا ایک بدلتا ہوا ورژن ہے۔

پاکستان میں موسمِ سرما کے دوران انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر H3N2 کی وجہ سے پنجاب اور کراچی سمیت کئی شہروں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول