Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں گذشتہ 3سال کے دوران 79نئی غیرملکی کمپنیوں کی آمد

Share It:


پاکستان میں گذشتہ 3سال کے دوران 79نئی غیرملکی کمپنیوں کی آمد ہوئی ہے، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق اس عرصے کے دوران نجی شعبے میں غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے 40.7ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق  61 غیر ملکی کمپنیوں نے شئیر کی ٹرانزیکشز کیں جبکہ 29 غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے شئیرز دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو منتقل کیے۔

ایس ای سی پی کے مطابق سعودی عرب کی آرامکو کمپنی نے گو پیٹرولیم میں 40فیصد حصص حاصل کیے اور سعودی عرب کی واقب ڈیٹا کمپنی نے پاکستانی "ووٹ ٹیک” میں 80فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔

سوئٹزرلینڈ کے گنوور گروپ نے ٹوٹل انرجیز پاکستان میں شئیر حاصل کیے جبکہ اٹلی کی یوریکم نے فاطمہ یوریکم رائس ملز میں 50فیصد شئیر کی خریداری کی۔ ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل سیکٹر میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویم سول کو حاصل کیا۔

سعودی عرب کی وافی انرجی نے شیل پاکستان کے آپریشنز کی خریداری کی جبکہ امریکا کی کمپنی فائزر نے فاسیٹیکل پلانٹ لکی کور انڈسٹریز کو فروخت کیا۔ ایس ای سی پی کے مطابق دبئی کی ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے درمیان لاجسٹکس سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کیا گیا۔

ہالینڈ کی برکلے اسکوائر ہولڈنگ نے مائنڈ شیئر پاکستان میں 50فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔ ایس ای سی پی کے مطابق متعدد مزید غیرملکی شراکت داری کے معاہدے پائپ لائن میں ہیں جبکہ پاکستان میں فعال غیرملکی کمپنیوں کی تعداد 1,157 ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول