Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس–پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

Share It:



اسلام آباد:

اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس  میں ایک شاندار اور رنگا رنگ خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی ثقافتوں نے یکجا ہو کر سماں باندھ دیا۔

تقریب کی خاص بات روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے روس اور پاکستان کے فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔

ان کے ہمراہ روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارتِ ثقافت کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے روسی کلاسیکل میوزک  کے رنگ بکھیرے اور ڈارک آئیز، پیڈلرز سمیت کلاسیکی روسی و سوویت دھنیں پیش کیں، جن پر حاضرین جھوم اٹھے۔

دوسری جانب پاکستان کے فنکاروں نے بھی مقامی موسیقی اور ثقافتی ورثے کی دلکش جھلک پیش کی جسے شائقین نے بے پناہ پسند کیا۔

تقریب میں موجود پاکستانی اور روسی شرکاء دونوں ممالک کے فوک کلچر سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول