Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی

Share It:



کراچی:

پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔

یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جو 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں استحکام کی واضح عکاس ہے۔

یورو بانڈ 2015ء میں 10 سالہ مدت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس وقت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بروقت ادائیگی سے پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تمام بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان مثبت معاشی اشاروں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہوتے رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی سے پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر مثبت اثر پڑے گا اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ یہ اقدام ریٹنگ ایجنسیوں کے ان مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔

اس ادائیگی کے بعد قریبی مدت میں ڈیفالٹ کے خدشات کم ہوئے ہیں اور پاکستان کی مجموعی کریڈٹ ریٹنگ کو تقویت ملی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول