Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان پھر نازک دور سے گزر رہا ہے، فوج کے ساتھ کھڑے ہونا سب کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری

Share It:



لاہور:

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں۔

باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پھر سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افعانستان کے بارے میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں، دہشتگردوں کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے۔  دہشتگرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس کو شہید کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پاکستان کے اندرونی چیلنجز بھی آپ کے سامنے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسا طبقہ بھی ہے جو ادارہ پر اُس وقت حملہ اور ہوتے ہیں جب سنگینی ہوتی ہے، انہوں نے اپنی جماعت کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام کے مسائل پر فوکس کریں، ہم آپ کی سیاسی تنقید لینے کے لیے دستیاب ہیں، یہ کیا ہوا کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں اور ہم خاموش رہیں، انکی سازش ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان دڑار پیدا کریں، ہم انکو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول