Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے مشن میں تجارتی سطح پر این ایل سی کی تاریخی کامیابی

Share It:


پاکستان کو  دنیا سے جوڑنے کے مشن میں تجارتی سطح پر این ایل سی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور علاقائی تجارت میں نیا باب رقم کیا ہے۔

نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ نے متحدہ عرب امارات سے تاجکستان تک تجارتی سامان کی پہلی کامیاب ترسیل مکمل کر لی اور کھیپ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچا دی۔

 38 ٹن آٹو موبائل اسپیئر پارٹس کی کھیپ جبل علی پورٹ سے کراچی پہنچی تھی ، جس کے بعد دبئی سے دوشنبے تک کا سفر محض 16 دنوں میں ممکن بنایا گیا۔ این ایل سی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید لاجسٹکس نظام کے ذریعے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ خلیجی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان نئی راہداری فراہم کر رہی ہیں۔ تجارتی سامان کی ترسیل اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ نظام (ٹی آئی آر ) کے تحت کی گئی ہے جب کہ این ایل سی خطے میں جدید لاجسٹکس اور علاقائی رابطے کی علامت بن کر ابھرا ہے۔

وسطی ایشیائی ریاستوں کو این ایل سی پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین اور محفوظ راستہ فراہم کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 100 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں لائی جا رہی ہے۔ این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا اشتراک پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی کردار کی ایک تاریخی کامیابی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول