Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کیخلاف سیریز، اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

Share It:



آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹرز جارج بیلے پُرامید ہیں کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور مڈل آرڈر بلے باز ٹِم ڈیوڈ ورلڈ کپ تک فٹ ہوجائیں گے۔ البتہ دورہ پاکستان میں پیٹ کمنس ور جوش ہیزل ووڈ کی موجودگی پر شبہات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا فروری میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پیٹ کمنس کی دستیابی کے حوالے سے محدود خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے 2023 کے 50 اوورز فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں ٹریوس ہیڈ کو انجری کے باعث ٹیم کے ساتھ رکھا گیا تھا اور بعد کے ایونٹ میں وہ مؤثر ثابت ہوئے تھے۔

سلیکٹرز کی جانب سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ کو ایونٹ کے لیے پرووژنل اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔ پیٹ کمنس آخر بار ایشز سیریز میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کھیلتے دیکھے گئے تھے۔ جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایکیلیز انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ٹِم ڈیوڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بِگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارج بیلے کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ہیزل ووڈ اور کمنس پاکستان کے خلاف جنوری میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دستیاب ہوں گے۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ دونوں ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول