Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی فارما صنعت میں تاریخی سنگِ میل، عالمی معیار کے جدید پیداواری پلانٹ کا آغاز

Share It:


ایس آئی ایف سی کے جامع فریم ورک کے تحت فارما صنعت کے شعبہ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کا سلسلہ  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے اسپیشل اکنامک زونزمیں "گرین فیلڈ صنعت کاری” کو بھرپور فروغ اور نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔ ہائی نون لیبارٹریز نےحال ہی میں "پروجیکٹ فورس "کے تحت  پہلے ایف ڈی اے اور یورپی یونین معیار کے مطابق پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔

منصوبہ کا مقصد عالمی معیار کی جدید اور مؤثر ادویات ساز سہولت فراہمی اور مقامی و عالمی منڈیوں میں مؤثر رسائی کو وسعت دینا ہے۔ نیا پلانٹ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوگا، جس سے پاکستانی ادویات کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگی۔

ہائی نون لیبارٹریز کی یہ پیش رفت ملکی فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی اور برآمدی امکانات کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی معیار کے گرین فیلڈ فارما منصوبوں کا آغاز، صنعتی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول