Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی میزبانی میں ساؤتھ ایشین گیمز، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

Share It:


پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی۔

ناٸب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جاٸزہ لیا جائے گا۔ گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔

گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، سینٸر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او اے عارف سعید اور رانا مشہود احمد خان کمیٹی میں شامل ہیں۔

دفاعی اداروں اور وزرائے اعلیٰ کے نماٸندے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ، خزانہ اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری تک کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول