Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی

Share It:


پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔

 پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول