Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میں پچ کیسی ہوگی، ہیڈ کوچ نے واضح کردیا

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بننے والی پچ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پچ پر گیند اسپن ضرور ہوگی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ کے خلاف ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب دیکھنا ہے کہ ہم 20 وکٹیں کیسے لیں گے۔ ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، پچ کو دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں ان کے بعد ہم روحیل نذیر کو دیکھتے ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر آئی ہے لیکن ہم ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھ میچز کھیلنے ہیں۔ ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے۔ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور امید ہے کہ سیریز جیتیں گے۔

اظہر محمود نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کیمپ میں آنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے وائٹ بال ٹیم کا انتخاب کرنا ہے، ان کے ساتھ مل کے کام کر رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں لوگ آصف آفریدی کی عمر پر تنقید کررہے ہیں، عمر صرف ایک نمبر ہے۔ آصف آفریدی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی ہے۔ انہوں نے دو ڈومیسٹک سیزن میں 80 آؤٹ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہر سیریز سے پہلے ٹیم سے ملتے ہیں، اس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول