Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان

Share It:


پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرولیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آج رات ارجنٹینا کے شہر سینٹیاگو روانہ ہوگی۔

پرولیگ کا پہلا مرحلہ پاکستان، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان سینٹیاگو میں 9 سے 14 دسمبر  تک کھیلا جائے گا۔

ٹیم آفیشلز میں مینیجر اولمپیئن انجم سعید، ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن محمد عثمان شیخ، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف، ویڈیو اینالسٹ محمد ندیم خان لودھی اور فزیو محمد اسلم ہوں گے۔

کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ (کپتان)، عبد اللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمان، رانا محمد ولید، احمد ندیم، ارباز احمد، محمد عماد اور ابوبکر محمود ٹیم میں شامل ییں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول