Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پوپ لیو چہاردہم کی یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا پر سخت تنقید

Share It:


پوپ لیو چہاردہم نے یورپ اور امریکا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات، نسل پرستی اور مہاجرین کے خلاف سیاسی مہمات پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو چہاردم نے یہ گفتگو ترکیہ اور لبنان کے دورے سے روم واپسی کے لیے پرواز میں صحافیوں سے کی۔

خیال رہے کہ یہ پوپ لیو چہاردہم کا رواں برس مئی میں پاپائیت سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا دراصل ڈر اور خوف کی سیاست کا نتیجہ ہے اور اسے وہ لوگ ہوا دیتے ہیں جو مہاجرین کے داخلے کے خلاف، قوم پرستی اور نسلی امتیاز کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں۔

70 سالہ پوپ لیو چہاردہم نے کہا اسلام سے ڈر یا خوف ان لوگوں کی جانب سے پیدا کیا جاتا ہے جو چاہتے ہیں کہ دوسرے مذہب، دوسری نسل یا دوسرے ملک سے آنے والوں کو باہر رکھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور مسیحی تعلیمات کے خلاف ہے۔

پوپ لیو چہاردہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق سخت گیر پالیسیوں کو بھی غیر انسانی سلوک قرار دیا تھا۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کلیسا کو قوموں کے درمیان سرحدیں کھولنی چاہئیں، اور طبقاتی و نسلی دیواروں کو توڑنا چاہیے۔

 

 






Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول