Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی دیدی

Share It:


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم سے مشاورت کا مطالبہ کردیا۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار پر پٹرول پمپ مالکان کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو موجودہ طریقہ کار پر اعتراضات ہیں۔

نعمان بٹ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی نئے بحران کو جنم نہیں دینا چاہیے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپ بند کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پیدا ہونے والی صورتحال کے ذمہ دار وزیر پٹرولیم ہوں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول