Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

​پی آئی اے کا پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے اہم معاہدہ

Share It:


​پی آئی اے نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن ‘گارودا’ سے اہم معاہدہ طے کرلیا ہے۔

​تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے ​پاکستانی برآمد کنندگان کو اب عالمی منڈیوں تک بلا تعطل اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔

​جنوری 2026 سے نافذ العمل ہونے والا یہ معاہدہ جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔ ​پاکستانی ایکسپورٹرز کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔

​اس معاہدے کے تحت سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے لیے بھی کارگو کی سہولت ملے گی۔ ​شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان ہو جائے گی۔

​برآمد کنندگان اور مال بردار ایجنٹس کے لیے مسابقتی نرخ اور ترجیحی بنیادوں پر کارگو کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ​معاہدے کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور فضائی کارگو کے کاروبار کو آسان اور وسیع بنانا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول