Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’’پی آئی اے کی نجکاری روکی جائے‘‘ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کا وزیراعظم کو خط

Share It:


انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری  کے معاملے پر  بین الاقوامی ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط  لکھا گیا ہے، جس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری نے  پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو فوری روکنے کا مطالبہ  کیا ہے۔

پی آئی اے میں شامل یونینز کو اعتماد میں لیے بغیر نجکاری کے عمل پر آئی ٹی ایف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط میں کہا ہے کہ نجکاری سے متعلق پی آئی اے کی یونینز کو اعتماد میں نہ لینا سوالیہ نشان ہے، لہٰذا   پی آئی اے کی نجکاری کو فوری روکا جائے۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی نمائندگی کرنے والی ٹریڈ یونینوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کی جائے ۔ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے یونینز کو اعتماد میں نہ لینا تشویش کا باعث اور ناقابل قبول ہے۔  یہ عمل مزدوروں کے بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھیجے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  آئی ٹی ایف حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نجکاری کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔  ہم پی آئی اے میں شامل تمام یونینز سے بات چیت تک نجکاری عمل روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔  اس سلسلے میں پی آئی اے کے تمام ملازمین   کے حقوق کا احترام کیا جائے۔

آئی ٹی ایف کے جنرل سیکرٹری اسٹیفن کاٹن نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ اور یونینوں کے درمیان شفاف اور تعمیری بات چیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول