Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں  ضمانت کی درخواستیں منظور

Share It:



اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور  کرلیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔

مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کے بعد بھی ایک کیس درج ہوا اس میں بھی یہی دفعات کاپی کرکے ڈال دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول