Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ 

ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی اسپورٹس پالیسی 2005، اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

پی ایس بی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جون 2025 تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گی۔ 

27 جون کو جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عبوری ووٹر لسٹ اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس پر اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے، جبکہ 2 جولائی کو ان اعتراضات پر فیصلے کے بعد حتمی ووٹر لسٹ اور امیدواروں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق انتخابی عمل کا اہم ترین مرحلہ پولنگ 7 جولائی 2025 کو صبح 11 بجے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کے فوراً بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام کاغذات، ووٹر لسٹیں اور اعتراضات براہ راست "الیکشن کمیشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ، اسلام آباد” کے پتے پر جمع کروائے جائیں۔ 

الیکشن کمیشن کی سربراہی وسیم ماجد ملک کر رہے ہیں، جبکہ بابر سہیل اور ذوہیب حسن گوندل بطور ممبران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور آئینی دائرہ کار میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول