Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

Share It:



کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پانڈا بانڈز کے بعد یورو بانڈز بھی متعارف کرائے جانے، خام تیل کی عالمی قیمت 3سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ٹرمپ کی روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے دوبارہ محدود پیمانے پر اضافے، درآمدی بل میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدیں برقرار رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 280 روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول