Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

Share It:



کراچی:

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی گزشتہ 5ماہ میں ایک ارب 41کروڑ 80لاکھ ڈالر کی اپنے ممالک میں منتقلی اور برآمدی اعدادوشمار میں کمی کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں 63ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ارب 30کروڑ ڈالر کے اضافے سے 15ارب 88کروڑ 68لاکھ ڈالر کی سطح پر آنے، پاکستان کی جانب سے 250 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی حکمت عملی اور کویت کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی جیسی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 280روپے 02پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن غیرملکیوں کی زرمبادلہ کی صورت میں اپنی آمدنی بھجوانے اور درآمدات کے لیے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 30پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول