Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈنمارک میں تاریخ رقم، ماں سے بچے میں ایچ آئی وی منتقلی کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق

Share It:


ڈنمارک دنیا کا پہلا یورپی یونین ملک بن گیا ہے جس نے ماں سے بچے میں موذی مرض ایچ آئی وی کی منتقلی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے جس کی تصدیق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کر دی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنم گیبریسیس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی عوامی صحت کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مضبوط حکومتی عزم اور صحت کے نظام میں مسلسل سرمایہ کاری سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈنمارک نے 2021 سے 2024 کے دوران تمام اہداف حاصل کیے جن میں بیماری کی منتقلی کی کم ترین شرح اور حمل کے دوران ٹیسٹنگ و علاج کی اعلیٰ سطح شامل ہے۔

یورپ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس ہینری پی کلوگ نے کہا کہ یہ کامیابی ڈنمارک کے مضبوط نظامِ صحت اور ہر حاملہ خاتون تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا نتیجہ ہے۔

ڈنمارک کی وزیر صحت نے اس کامیابی کو ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

حکام کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج حمل کے دوران مربوط اسکریننگ اور مضبوط ڈیٹا سسٹم اس کامیابی کی بنیادی وجوہات ہیں، جبکہ اب ڈنمارک ہیپاٹائٹس بی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ٹرپل ایلیمینیشن کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول