Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈیوالڈ بریوس کے بارے میں متنازع بیان پر ایشون وضاحتیں دینے لگے

Share It:


بھارتی آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوالڈ بریوس کی فرنچائز میں شمولیت کے بارے میں اپنے متنازع بیان کی وضاحت پیش کردی۔

چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار آل راؤنڈر ایشون نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ بریوس کو مقررہ 2.2 کروڑ کے علاوہ اضافی رقم دی گئی تھی تاکہ وہ ٹیم جوائن کر سکے۔

اس بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا۔ چنئی کی جانب سے رسمی وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بریوس کو لیگ قواعد کے مطابق انجری متبادل کے طور پر چنا گیا۔

ایشون نے واضح کیا کہ میرا مقصد بریوس کی صلاحیتوں کی ستائش تھا۔ ان کے مالی امور پر توجہ دینا میرا مقصد نہیں تھا، فرنچائز نے سب قواعد کے مطابق کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول