Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: مسخ چہرے کے ساتھ مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کیے جانے کا انکشاف

Share It:


کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ ،مقتولہ خاتون کی میت چھیپا سرد خانے سے اسکے بیٹے کے حوالے کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کوبوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنہ پورٹ کے قریب سے نامعلوم تشدد زدہ لاش ملی تھی جسے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اوربعدازاں چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے خاتون کے قتل کامقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کےخلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی،مقتولہ خاتون کی شناخت49 سالہ شہنازکے نام سے کی گئی،مقتولہ خاتون بیوہ اوربلدیہ ٹاؤن کی رہائشی تھی۔

مقتولہ خاتون کا تعلق مسیحی کمیونٹی سے تھا، ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی کے مطابق خاتون بلدیہ ٹائون مدینہ کالونی سے 22 نومبر کو لاپتہ ہوئی تھی،مقتولہ خاتون گھر سے سودہ لینے نکلی تھی اورلوٹ کر نہیں آئیں۔

مقتولہ کے بیٹے عادل مسیح کی جانب سے تھانے میں درخواست دی گئی تھی خاتون کے شوہرکا 2019 میں فالج کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

مقتولہ خاتون کا ایک بیٹا اورایک بیٹی ہیں جو شادی شدہ ہیں، ایس ایچ اونے شبہ ظاہرکیا ہے کہ مقتولہ خاتون کو قتل کسی اور مقام پرکیا گیا اورلاش کو کلفٹن بلاک2 چائنہ پورٹ کے قریب سے پھینکا گیا۔

گزشتہ روزمقتولہ شہناز کی میت چھیپا سرد خانے سے اسکے بیٹے عادل مسیح کے حوالے کردی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد پولیس کیسی نتیجے تک پہنچ جائے گی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا تھا کہ ابتدائی نتائج ’پوسٹ مارٹم معائنہ‘ خاتون پر جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول