Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرن جوہر، سلمان خان کی وینٹی وین میں کیوں رو پڑے؟

Share It:



بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ ہے نامور اداکار سلمان خان کے ایک فیصلے نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے سیٹ پر انہیں رُلا دیا تھا۔

بھارت کے نامور ہدایت کار ومیزبان کرن جوہر’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم جیسی‘ ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد بلاک بسٹر فلمیں بالی ووڈ کو دی ہیں، تاہم ان کی کچھ فلمیں فلاپ بھی ثابت ہوئی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے مشہور گانے ’ساجن جی گھر آئے‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ سلمان خان کی وینٹی وین میں رو پڑے تھے۔

فلم ساز اور پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کرن جوہر ایک معروف ملبوسات برانڈ کے لیے پوڈکاسٹ کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔

اپنے پوڈکاسٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں کرن جوہر نے نیتی موہن، شکتی موہن اور مکتی موہن کو مدعو کیا، جہاں بالی ووڈ کی بہترین شادی کی سنگیت کی تیاری پر گفتگو ہوئی۔

اسی گفتگو کے دوران کرن جوہر ماضی میں چلے گئے اور اپنی ابتدائی فلم میں شادی کے گانے ’ساجن جی گھر آئے‘ کی شوٹنگ کا قصہ سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ان کی سلمان خان کے ساتھ یہ پہلی فلم تھی اور چونکہ سلمان ایک بہت بڑے اسٹار تھے، اس لیے وہ کافی گھبرائے ہوئے تھے۔

سلمان کے سیٹ پر پہلے دن جب کرن جوہر ان کی وینٹی وین میں داخل ہوئے تو سلمان خان ٹی شرٹ اور جینز پہنے ہوئے تھے۔

کرن نے دبنگ اداکار کو بتایا کہ وہ یہ گانا ایک بہت بڑے اور شاندار سیٹ پر شوٹ کرنے والے ہیں۔ ۔

اس پر سلمان خان نے بڑے آرام سے جواب دیا کہ ’ہاں، لیکن اگر پہلی بار دولہا جینز اور ٹی شرٹ میں آئے تو یہ ایک نیا اسٹائل ہوگا، میں اس میں سوَیگ لے آؤں گا‘۔

یہ سن کر کرن جوہر پریشان ہو گئے کیونکہ سیٹ بہت شاندار تھا اور سلمان خان کی ہیروئن کاجول ایک لہنگا پہنے ہوئے تھیں، ایسے میں دلہا جینز اور ٹی شرٹ میں آ گئے تو کیا ہوگا۔ 

جہاں سلمان خان پُراعتماد تھے، وہیں کرن جوہر شدید دباؤ میں آ گئے اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سلمان خان کے سامنے ہی ان کی وینٹی وین میں رو پڑے۔

انہیں روتا دیکھ کر سلمان خان نے اپنی ضد چھوڑی اور سوٹ پہن کر شوٹنگ پر آنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول