Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کھیل میں سیاست بھارت کو مہنگی پڑگئی، کرکٹ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی سے محروم

Share It:


منفی رویے کے سبب بھارت عالمی سطح پر تنہا ہونے لگا، کھیلوں میں بھی نفرت کے بیج بونے والے بھارت کو ایک اور سبکی اٹھانی پڑی، بھارت اگلے برس شیڈول اوور 40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 40 برس سے زائد العمر کرکٹرز کا میگا ایونٹ اب ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ  میں منعقد ہوگا جس میں دنیا کی معروف ٹیمیں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال اوور40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے، افتتاحی میچ ہفتے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم  پر میزبان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویٹرنز ٹیم کی قیادت سابق ممتاز آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے، سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی سمیت معروف کرکٹرز 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور ہیں۔

یکم دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور ریسٹ اف دی ورلڈ ٹیم شرکت کر رہی ہے ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کو ٹورنامنٹ  کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول