Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کہانی لکھنا بچوں کا کھیل نہیں؛ بشریٰ انصاری اور نادیہ خان کے درمیان شو میں گرما گرم بحث

Share It:


منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ساتھی اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک شو میں ہونے والی بحث دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز کی دنیا بھی عجیب ہے یہاں ہر روز کوئی نیا اچھوتا اور مفرد واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے پھر چاہے وہ کوئی نوک جھونک ہی کیوں نہ ہو۔

ایسا ہی ایک نیا مزاحیہ مگر تیکھا محاذ اس وقت کھل گیا جب ایک نجی چینل کے ڈراما ریویو شو میں نادیہ خان اور بشریٰ انصاری حال ہی میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے کی تکنیکی امور پر گفتگو کر رہی تھیں۔

ویسے تو نادیہ خان اس شو کی مستقل جج ہیں لیکن اس بار ان کے ساتھ بطور مہمان جج کے بشریٰ انصاری شریک تھیں اور دونوں نے اپنے تجربات کا نچوڑ پیش کردیا۔ 

البتہ جب ڈرامے کی کہانی پر نادیہ خان نے کچھ زیادہ ہی تنقید کرڈالی تو بشریٰ انصاری نے سینیئر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انھیں ٹوک دیا اور ایک پتے کی بات بتائی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ دیکھیں نادیہ ہمارے بیچارے رائٹرز گھنٹوں تنہائی میں بیٹھ کر بڑی محنت کے ساتھ سے کہانیاں بُنتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یوں ان کے سامنے اپنی کہانی سنانا شروع کر دیں گی تو وہ کہیں اپنا فوکس ہی نہ کھو بیٹھیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ لکھنا ایک بہت کٹھن کام ہے جس کے لیے رائٹرز خلوت اختیار کرتے ہیں۔ آپ چاہے کہانی کو ایک نمبر دیں یا دس، رائٹرز بہرحال اپنی محنت پوری کرتے ہیں۔

سینیئر اداکارہ کے سمجھانے پر نادیہ خان نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ڈرامے کی کہانی میں نیا پن تو نہیں لیکن پھر بھی میں اسے تھمز اپ دوں گی۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول