Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیا انسان 150 سال جی سکے گا؟ چینی اور روسی صدور کی گفتگو نے ہلچل مچادی

Share It:


چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان انسان کی طویل عمر اور اعضا کی پیوندکاری پر ہونے والی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ دیکھنے جا رہے تھے۔ 

پیوٹن کے مترجم نے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور اعضا کی مسلسل پیوندکاری ممکن ہے، جس پر شی جن پنگ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس صدی میں انسان 150 سال تک جی سکتے ہیں۔

ویڈیو کلپ سرکاری چینی ٹی وی سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں نشر ہوا، جسے دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا۔ بعد ازاں پیوٹن نے بھی اس گفتگو کی تصدیق کی اور کہا کہ جدید طبی سہولیات اور اعضا کی تبدیلی کے طریقے انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ طویل اور فعال بنا سکتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول