Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیرئیر بنانا مشکل تھا میرے سوا انڈسٹری میں کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت

Share It:


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔

کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، جبکہ خود انہیں دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے کے باعث کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی پس منظر کے فرق کے باعث ان کا بالی ووڈ کا سفر زیادہ مشکل اور مشقت طلب رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنے سفر اور کامیابی پر فخر کرنے کا حق حاصل ہے، اور وہ بھی اپنی جدوجہد پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ کنگنا کے مطابق اگر لوگ ان کے مؤقف سے اختلاف کریں تو انہیں اس کی پرواہ نہیں، کیونکہ وہ سچائی پر یقین رکھتی ہیں اور خود سے بھی ہمیشہ سچ بولتی ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے 2006 میں فلم گینگسٹر سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا جس کیلئے انہیں بیسٹ فی میل ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا اور ان کی پہلی ہی فلم کامیاب رہی جس کے بعد کبھی انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول