Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینٹکی، کارگو طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

Share It:



LOUISVILLE, KENTUCKY, US:

امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حادثے کے نتیجے میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارگو طیارہ لوئس ول ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے بعد ایک شدید حادثے کا شکار ہوگیا طیارے میں  2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں حادثے کی جگہ پر دھوئیں اور شعلوں کے بادل نظر آ رہے ہیں۔

مقامی پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے، جبکہ آگ بجھانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حادثے میں پائلٹس عملے اور دیگر متاثرین کے لیے دعا کریں۔

گورنر نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ براہ کرم پائلٹس عملے اور ہر اس شخص کے لیے دعا کریں جو اس حادثے سے متاثر ہوا ہے، ہم جلد مزید معلومات فراہم کریں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول