Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینیڈا میں بھارتی نژاد گینگ نے ایک اور پنجابی گلوکار کی جان لے لی

Share It:


کینیڈا میں واقع ایک بھارتی نژاد گینگ نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس قتل کی ذمے داری بھی قبول کرلی ہے۔ 

روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر اس کا خاتمہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اس کو بھی ختم کردیں گے‘۔ ان کے اس بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا نشانہ بننے والے دیگر افراد بھی ہوسکتے ہیں۔

گینگ نے اپنے بیان میں مخالف گینگسٹرز کی مدد کرنے والے تاجروں، بلڈرز اور دیگر افراد کو بھی کھلا چیلنج کیا ہے۔ انہوں واضح کیا کہ ایسے افراد اور ان کے خاندانوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گینگ کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت اور اسلحہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کے خلاف خفیہ معلومات بھی پہنچا رہے تھے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر پنجابی میوزک انڈسٹری اور غیر قانونی گروہوں کے باہمی تعلقات پر سوالیہ نشان کھڑا کر گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول