Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہیما مالنی نے اوشیوارہ کے دو فلیٹس 12.50 کروڑ میں بیچ ڈالے

Share It:


بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ممبئی کے پوش علاقے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں اپارٹمنٹس اگست 2025 میں رجسٹر ہوئے تھے جن کی کل مالیت 12.50 کروڑ روپے ہے۔

ہر اپارٹمنٹ تقریباً 847 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا اور 1017 اسکوائر فٹ بلٹ اپ ایریا پر مشتمل ہے۔

دونوں ڈیلز میں ہیما جی کو فی اپارٹمنٹ 6.25 کروڑ روپے ملے اور ہر ایک کے ساتھ ایک کار پارکنگ بھی شامل رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر اپارٹمنٹ پر 31.25 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔

ہیما مالنی، جو 1970 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ رہیں اور "ڈریم گرل” کے لقب سے مشہور ہوئیں۔

ابھی تک ہیما مالنی نے ان فلیٹس کی فروخت کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن یہ خبر زر گردش ہے کہ اداکارہ نے قرض میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

البتہ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہیما مالنی ایک خود مختار اور تجربہ کار بزنس ویمن بھی ہیں جنھوں نے یہ فلیٹس کسی اچھی جگہ سرمایہ کاری کے لیے فروخت کیے ہیں۔

بات کوئی بھی ہو، حقیقت یہ ہے کہ فلیٹس فروخت کرنے کی خبر مداحوں کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول