Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہیٹ ویو تیزی سے بڑھتی عمر کا سبب قرار

Share It:


ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیر کی وجہ سے بڑھتی ہیٹ ویوز میں رہنا، بالخصوص مزدوروں میں، تیزی سے عمر بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہیٹ ویوز بوڑھے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے لیکن اس تحقیق کی توجہ کا مرکز بنیادی طور پر قلیل مدت تک مسلسل تپش میں رہنے پر تھی۔

جرنل نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع ہونے والی تحقیق میں ہیٹ ویو کے عمر بڑھنے اور صحت ممکنہ طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے تائیوان سے تعلق رکھنے والے 24 ہزار 922 بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی اوسط حیاتیاتی (بائیولوجیکل) عمر 46 برس تھی تاکہ ہیٹ ویو کے ان کی عمر بڑھنے کے عمل پر اثر انداز ہونے سے متعلق جانا جا سکے۔

محققین نے ریپڈ ایجنگ کو بائیولوجیکل عمر اور حقیقی عمر کے درمیان فرق کے طور پر بیان کیا اور اس کے ہیٹ ویو کے ساتھ تعلق کا معائنہ کیا۔

بائیولوجیکل عمر سے مراد انسانی جسم کی اعضاء کی سطح پر فعلیت پر مبنی ہوتی ہے جبکہ حقیقی عمر تاریخِ پیدائش سے شروع ہوتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول