Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یاسر حسین نے اپنی والدہ کی قبر پر کیا دیکھا؟ آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

Share It:

[ad_1]

پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔

 یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔

اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے اور بوتلیں بھرتے دیکھا تو ان کا دل خوشی سے بھر گیا۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹا سا نیکی کا عمل تھا جو وقت کے ساتھ ذہن سے محو ہو گیا تھا، مگر آج اس کے اثرات دیکھ کر انہیں دوبارہ ایسا قدم اٹھانے کی ترغیب ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس طرح کا کام کرتے رہیں گے اور اسے اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یاسر کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں اور ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول