Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

Share It:



کراچی کی مقامی عدالت نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت وسطی میں شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے رجب بٹ کیخلاف کیس میں ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے،  مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا موقف تھا کہ عدالت کا ٹائم  ساڑھے 8 کا ہے لیکن ملزم ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری شواہد دینے کے حوالے سے پوری تیاری تھی لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

جونیئر وکیل نے کہا کہ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے کوئی باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔

عدالت نے ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول