Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

“یوکرین جنگ سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے!” ٹرمپ کا حیران کن انتباہ

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے مسلح تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔

ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے عوام، صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ، اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ امن معاہدے میں چار سے پانچ اہم حصے شامل ہیں، جو زمین کی تقسیم کے باعث پیچیدہ بھی ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے، جبکہ روس بھی ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔ زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین ایسا ہونے نہیں دے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول