Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی،  پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق

Share It:


پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی،  پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر ٹیکنیکل رپورٹ جنوری میں وزارت خزانہ کو دی جائے گی، وفد بجٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کی تجاویز دے کر آئی ایم ایف ٹیکنیکل وفد واپس روانہ ہو گیا۔

وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے حتمی تجاویز تیار کر کے دے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکنیکل وفد کیساتھ بجٹ عملدرآمد کے پراسس میں تبدیلی کیلئے 15 تجاویز پر زیرغور رہی،  پبلک فنانس مینجمنٹ ڈیجیٹائزڈ پلان تشکیل دینا، پی ایف ایم ڈیجیٹائزڈ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل کرنا شامل ہے۔

بجٹ تیاری کیلئے مکمل ای-آفس، ای-پیڈز کا استعمال کرنا، ڈیٹا سے تضادات ختم کرنا تجاویز شامل ہیں، نئے ڈیٹا کی بنیاد پر بجٹ سازی، بجٹ تیاری میں تمام وزارتوں کیساتھ مشاورت کا عمل بڑھانا بھی شامل ہیں، آآئندہ نئے بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی پر بھی ٹیکنیکل مشن نے اہم تبدیلیوں کیلئے تجویز پر غور کیا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول