Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: ٹکٹس، افتتاحی تقریب کی تفصیلات جاری

Share It:


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹنگ کے شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

رواں سال کا میگا ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

شائقین کو محض کرکٹ ہی نہیں بلکہ ثقافت، موسیقی اور کھیل کے حسین امتزاج سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل تقریب میں پرفارم کریں گی۔

افتتاحی تقریب کو رنگارنگ اور ثقافتی جھلک سے مزین کرنے کے لیے خصوصی ویژولز اور گراؤنڈ پر تھیمیٹک سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ رواں ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی قیمتیں ریکارڈ حد تک کم رکھی گئی ہیں۔

بھارت میں لیگ میچز کے ٹکٹ ابتدائی مرحلے میں صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، یہ قیمت کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہے، اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو گراؤنڈز میں لانا ہے تاکہ وہ ویمنز کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کر سکیں۔

ٹکٹس کی فروخت کا آغاز گزشتہ شام ہوگیا، ابتدائی چار روزہ خصوصی پری سیل ونڈو ‘گوگل پے‘ صارفین کے لیے مختص کی گئی ہے، وہ آٹھ ستمبر شام سات بجے تک ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

دوسرے مرحلے کی عام فروخت نو ستمبر کو رات آٹھ بجے سے شروع ہوگی جس میں باقی شائقین کو بھی ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں تمام راؤنڈ رابن میچزکے ٹکٹ دستیاب ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید میچز کے لیے ٹکٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول