Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی کی ڈی آر ایس سمیت اہم قوانین میں تبدیلی

Share It:

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھیل کو بیٹر اور بولر کے درمیان مقابلے کا رکھنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔

کچھ روز کونسل کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ایک بار پھر کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف

وائٹ بال فارمیٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کے ایک برس بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہ قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

قانون کے مطابق بولنگ سائیڈ کو اوور ختم ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر دوسرا اوور شروع کرانا ہوگا۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں امپائرز دو بار خبردار کریں گے اور تیسری بار میں پانچ رنز کی پینلٹی عائد کر دیں گے۔ ہر 80 اوورز کے بعد وارننگز ختم کردی جائیں گی۔

اس قانون کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025 میں اطلاق ہو چکا ہے۔

گیند پر قصداً تھوک کا استعمال

جہاں کھیل میں گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد ہے وہیں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر امپائرز کو گیند پر تھوک لگائے جانے کے متعلق معلوم ہو تو گیند کا تبدیل یا جانا لازمی نہیں ہوگا۔

قانون میں یہ تبدیلی ٹیموں کو زبردستی گیند پر تھوک لگا کر تبدیل کرنے سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

’آؤٹ‘ فیصلے کے بعد سیکنڈری ریویو کا ڈی آر ایس پروٹول

اگر کسی بلے باز کو کیچ پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ بلے باز ریویو لے لیتا ہے اور ریویو میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ بال بلے کے بجائے پیڈ پر لگ کر گئی ہے تو کیچ پر ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد ٹی وی امپائر بال ٹریکنگ کے ذریعے ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اب تک ایسے ریویو میں اگر کیچ کے فیصلے ناٹ آؤٹ قرار دیا جاتا تھا تو دوسرے ڈس مسل کا ڈیفالٹ فیصلہ بھی ناٹ آؤٹ ہوتا تھا، یعنی اگر ٹریکنگ میں امپائرز کال آجائے تو فیصلہ ناٹ آؤٹ ہی رہتا تھا۔

لیکن اب قانون میں تبدیلی کے بعد کیچ پر ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد بھی اگر ایل بی ڈبلیو میں امپائرز کال آئے گا تو بیٹر کو آؤٹ قرار دیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول