Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء؛ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

Share It:


کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء کی 3 روزہ نمائش کا اختتام ہوگیا، جس کے نتیجے میں پہلے سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک  نے نمائش میں بھرپور شرکت  کی۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

نمائش میں 800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ آئی ٹی سی این ایشیا میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف  ہے، جہاں شرکا نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی  کا ضامن قرار دیا ہے۔

شرکا کے مطابق ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کر  ترقی کی امنگ پیدا کر دی ہے۔ ان اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی آئی ٹی پالیسی پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی سی این ایشیا نے ملکی آئی ٹی سیکٹر کو عالمی شناخت دلائی ہے۔

آئی ٹی سی این ایشیا میں وسیع تجارتی تعلقات اور شراکت داری سے ملکی معیشت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول