Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی پی ایل: آسٹریلوی آل راؤنڈر تاریخ کے تیسرے مہنگے کھلاڑی بن گئے

Share It:



آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے اوور سیز کھلاڑی بن گئے۔

26 سالہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نے منگل کے روز 2026 کے سیزن کے لیے ہونے والی نیلامی میں 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (77 کروڑ 68 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا۔

اس ریکارڈ فروخت کے بعد کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ میں خریدے جانے والے تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رشبھ پنت (27 کروڑ بھارتی روپے) اور دوسرے پر شریاس ایر (26 کروڑ 75 لاکھ) موجود ہیں۔

واضح رہے کیمرون گرین اس سے قبل ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بینگالورو کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ جبکہ 2025 میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے انہوں نے سیزن میں حصہ نہیں لیا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول