Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلیا؛ یہودیوں پر حملہ کرنے والے ساجد اکرم کا بھارت میں کیا تنازع چل رہا تھا؟

Share It:


آسٹریلیا کے سیاحتی علاقے بانڈی بیچ پر یہودیوں کی مذہبی تقریب پر حملہ کرنے والے بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم کا آبائی علاقے میں ایک تنازع چل رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 14 دسمبر کو کیے گئے حملے میں بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا اور اس کا بیٹا نوید اکرم شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

اس حملے کا مرکزی ملزم ساجد اکرم کے پاس نہ صرف بھارت کا پاسپورٹ تھا بلکہ وہ 6 بار سفر بھی سفر کر چکا تھا۔

بھارت کے ان اسفار میں سے ایک سفر اس نے اپنی والدہ کے انتقال کے ایک ماہ کیا تھا البتہ بقیہ تمام اسفار خاندانی جھگڑے کو نمٹانے کے لیے تھے۔

ساجد اکرم کے بھارت میں اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں والدین کی جائیداد پر خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

ساجد اکرم کے لمبی جدوجہد کے بعد اس کے اپنے خاندان والوں سے جائیداد کے تنازعات تو حل ہو گئے تھے لیکن پھر اہل خانہ نے قطع تعلق کرلیا تھا۔

اسی تنازع کو حل کرنے کے لیے ساجد اکرم متعدد بار بھارت آیا تھا۔ اس کی پیدائش بھی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی تھی۔

وہ 1998 میں بھارت سے اعلیٰ ٹعلیم کے حصول کے لیے آسٹریلیا گیا تھا جہاں اس نے اطالوی خاتون سے شادی کی تھی جس سے بیٹا نوید اکرم تھا۔

دونوں باپ بیٹے کچھ عرصے سے داعش سے متاثر تھے اور آسٹریلیا میں انھیں نگرانی میں بھی رکھا گیا لیکن مستقبل کے لیے کوئی خطرہ نہ قرار دے کر نگرانی ہٹالی گئی تھی۔

حملے کے بعد ان کی کار سے داعش کا سیاہ جھنڈا بھی برآمد ہوا تھا۔ دونوں باپ بیٹے داعش کے رہنما ابو سیاف سے کافی متاثر تھے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول