Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلیا میں امیگریشن مخالف ریلیاں، حکومت نے ’نفرت پھیلانے کی کوشش‘ قرار دے دیا

Share It:


سڈنی: آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے امیگریشن کے خلاف ریلیوں میں شرکت کی، جنہیں حکومت نے سختی سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریلیاں ملک میں نفرت اور تقسیم پھیلانے کی کوشش ہیں اور ان کا تعلق انتہا پسند گروپوں اور نیو نازی عناصر سے ہے۔

’مارچ فار آسٹریلیا‘ کے نام سے نکالی جانے والی یہ ریلیاں سڈنی، میلبورن سمیت دیگر بڑے شہروں میں منعقد ہوئیں، جہاں مظاہرین نے حکومت پر بڑے پیمانے پر امیگریشن روکنے کا دباؤ ڈالا۔ ریلی کے منتظمین نے کہا کہ "زیادہ امیگریشن نے ہماری کمیونٹیز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔”

سرکاری وزراء نے ان ریلیوں کو "انتہائی خطرناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف آسٹریلوی معاشرے کو تقسیم کرتی ہیں بلکہ ان کے پیچھے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ کارفرما ہیں۔ 

وزیر موری واٹ نے کہا: "یہ ریلیاں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ نفرت پھیلانے کے لیے کی جا رہی ہیں، اور ان کے پیچھے نیو نازی گروپس ہیں۔”

سڈنی میں ریلی میں 5 سے 8 ہزار افراد شریک ہوئے، جب کہ قریب ہی پناہ گزینوں کے حق میں ایک کاؤنٹر ریلی بھی نکالی گئی جس کے شرکاء نے امیگریشن مخالف احتجاج پر ’غصے اور نفرت‘ کا اظہار کیا۔

میلبورن میں بھی بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی جس میں پولیس کو حالات قابو میں رکھنے کے لیے پیپر اسپرے استعمال کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال ایسے قوانین نافذ کیے گئے ہیں جن کے تحت دہشت گردی سے منسلک علامات یا نشانات دکھانے پر پابندی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول