آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جلد کا کینسر خصوصاً آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، اور میرے ناک پر ایک اور زخم نمودار ہوا ہے۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وقتاً فوقتاً اپنی جلد کا معائنہ کرواتے رہیں، کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کلارک نے زور دیا کہ باقاعدہ چیک اپ اور بروقت تشخیص نہایت اہم ہے۔



