Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آمنہ ملک کی ریحام خان پر تنقید، جمائمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

Share It:



پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دوسری اہلیہ ریحام خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آمنہ ملک بطور میزبان بھی متعدد شوز کرچکی ہیں اور وہ اس وقت بھی نجی ٹی وی کا مارننگ شو کررہی ہیں۔

حال ہی میں وہ ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا کھل کر جواب دیا۔

اس دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری شادی سے متعلق اپنے پچھلے بیان کی بھی وضاحت کی جب کہ انہوں نے ریحام خان سے متعلق بھی گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو دوبارہ سے جمائما خان کے ساتھ دیکھنا چاہیں گی کیونکہ جمائما نہایت شائستہ اور باوقار خاتون ہیں جب کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں ہمیشہ احترام کا مظاہرہ کیا۔

ریحام خان سے متعلق سوال پر آمنہ ملک نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں، ریحام خان کا رویہ شائستہ نہیں رہا۔

اداکارہ نے عمران خان سے متعلق ریحام خان کی کتاب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے وہ کتاب نہیں پڑھی، لیکن اپنے سابق شوہر کے بارے میں کتاب لکھنا اچھا ذوق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو خاموشی اختیار کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے بارے میں توہین آمیز باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول