Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آپریشن کلین سویپ، پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھا لیں

Share It:



کراچی:

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، مشن کلین سویپ کیلیے پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھالیں۔

گرین کیپس فتح سے نئے ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیے کی مشکل ترین دیوار پھلانگ لیں گے، پہلے میچ کی فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ 

عبداللہ شفیق پر بیٹ پر لگا زنگ جھاڑنے کا چیلنج درپیش ہوگا، سینئر جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان پھر توقعات کا محور ہوں گے۔ 

کپتان شان مسعود بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے، اسپن اسٹارز نعمان علی اور ساجد خان ایک بار پھر پروٹیز بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کیلیے بے چین ہیں۔ 

شاہین آفریدی بھی ریوس سوئنگ کا کمال دکھانے کو تیار ہوں گے، دوسری جانب کیشیو مہاراج کی واپسی سے جنوبی افریقی حوصلے بلند  ہوگئے ہیں۔ 

مہمان سائیڈ سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کرے گی، ٹاس جیتنے والی سائیڈ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے، موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول